جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عرب قہوے کے حیرت انگیز فوائد پیئں اور ان بیماریوں سے نجات پائیں

datetime 5  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(یواین پی)عربی قہوہ صحت کے لیے مفید بھی ہے اور مضر بھی۔ یہ دنیا بھر میں رائج انواع و اقسام کی کافی سے منفرد ہے جس میں کیفین کی مقدار کافی کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ عربی قہوہ نہ صرف خوش ذائقہ ہوتا ہے بلکہ یہ صحت کے لیے مفید ہے اور حد سے زیادہ استعمال کرنے پر مضر صحت بن جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عربی قہوے

میں بعض وٹامنز مخصوص تناسب سے پائے جاتے ہیں۔قہوے کے فوائد:اس میں وٹامن بی ٹو گیارہ فیصد، وٹامن بی فائیو 6 فیصد، پوٹاشیم 3 فیصد، میگنیشیم دو فیصد ہوتا ہے۔عربی قہوے میں اینٹی اوکسیڈنٹ مواد شامل ہوتا ہے یہ اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے۔ دماغ میں سوچنے اور توجہ مرکوز کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس سے بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ حد سے زیادہ کھانے کی خواہش سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے جبکہ ورزش کے بعد عضلات کو زیادہ نہیں سکڑنے دیتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قہوے کا استعمال خون میں ذیابیطس کی متوازن مقدار برقرار رکھنے میں معاون بنتا ہے۔ یہ انسولین کا تناسب بڑھا دیتا ہے جبکہ بعض مدافعتی امراض کی مزاحمت میں معاون بنتا ہے۔ قہوہ پینے سے نیند اور اونگھ کا غلبہ ختم ہوجاتا ہے۔ عربی قہوہ متوازن انداز میں استعمال کرنے سے

دل کے دورے کا امکان کم ہوتا ہے اور یہ شریانوں میں موجود روغنیات کو جلا دیتا ہے۔ دماغی اٹیک سے روکتا ہے۔قہوے کے نقصانات: ماہرین کا کہنا ہے کہ عربی قہوہ زیادہ پینے کے بہت زیادہ نقصانات ہیں۔ نیند دور ہو جاتی ہے اور بے خوابی کا عارضہ لاحق ہوتا ہے۔ دل کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔ حاملہ خواتین کثرت سے عربی قہوہ پیتی ہیں تو جنین کی شکل و صورت بگڑنے کا خدشہ ہوتا ہے۔جسم میں آئرن کو جذب کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…