لاہور (آن لائن) شاہراہ قائداعظم پر واقعہ پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں ڈرامے کی شوٹنگ طلباء اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان ایک تنازعہ بن کر رہ گیا ہے۔ شوٹنگ کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے بعض
جاری کلاسوں کو ختم کروایا جس کے بعد یونیورسٹی میں ڈرامے کی شوٹنگ کی گئی شوٹنگ میں معروف اداکارہ صباء قمر نے حصہ لیا جبکہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اولڈ کیمپس میں ڈرامے کی شوٹنگ یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت سے کی گئی ہے۔ تاہم شوٹنگ کے دوران کوئی کلاس متاثر نہیں ہوئی۔