جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پسند کی شادی، لڑکے کے رشتے دار کو مخالفین نے جلا دیا

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکے کے رشتے دار کو تشدد کا نشانہ بنا کر جلا دیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق رحیم یار خان کے شہر ظاہرپیر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جرگے نے

جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی، جس کی ادائیگی کے باوجود لڑکے کے رشتے دار کو لڑکی والوں نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ظاہر پیر کے علاقے آباد پور میں لڑکے کو مخالفین نےلڑکے اور اُس کے رشتہ دار کو تشددکا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو بھی بنا کر اسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا۔ملزمان نے بجلی کے تار، ڈنڈوں، اینٹوں اور لاتوں سے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پاؤں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس حکام کے مطابق 8 ماہ پہلے متاثرہ شخص کے رشتہ دار نے پسندکی شادی کی ، فریقین نےجرگہ کرکےجرمانہ لےکر صلح کرلی تھی، لڑکی کے ورثا نے پرانی رنجش پرحملہ کرکےلڑکےکےرشتہ دارپر تشددکیا۔پولیس نے واقعےکامقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…