جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کوریا کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ فخر امام نے پاکستان میں زراعت کی ترقی کیلئے کوریا کی 700,000 امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔منگل کو کورین وفد نے ہور تاو ونگ ، ایڈمنسٹریٹر رورل ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (آر ڈی اے)کی

قیادت میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام سے ملاقات کی۔اجلاس میں پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر مسٹرسینگ پا نے ڈائریکٹر کوریا پروگرام آن انٹرنیشنل ایگریکلچر (کوپیا)سینٹر ڈاکٹر چو گیانگرا کے ساتھ شرکت کی۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں زراعت کی ترقی میں کوریا کی700,000 امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوریا پروگرام آن انٹرنیشنل ایگریکلچر (کوپیا)پاکستان سینٹر کے ذریعے ، کوریا میں تیار کردہ زرعی مشینری ، زرعی ان پٹ اور محفوظ زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسعت ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کوپیا ، پاکستان سینٹر کے ذریعے کورین ٹیکنالوجیز مقامی ماحول کے مطابق درآمد کیا جائے گا۔وفاقی وزیرنے چھوٹے پیمانے پر کاشتکاری مشینری اور سبزیوں کے بیج کی پیداوار کے نظام کی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں منتقل کرنے میں جمہوریہ کوریا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ آلو کے بیج کی پیداوار کے لیے ایروپونک ٹیکنالوجی متعارف کرانا ، مرچ کی فصل میں کٹائی کے بعد کی انتظامی ٹیکنالوجی کے علاوہ رائی گراس کو زیادہ پیداوار دینے والے چارے کے طور پر متعارف کرانے سے مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔وفاقی وزیر سید فخر امام نے وفد کو پاکستان میں لائیو سٹاک سیکٹر اور ویلیو ایڈڈ جانوروں کی مصنوعات کی ترقی کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے قابل زرعی مصنوعات کے حجم اور معیار کو مزید بڑھانے کی امید ظاہر کی اور حکومت پاکستان کی جانب سے مزید تعاون کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں وفود نے مشینری اور سبزیوں کے بیج کی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے پررضا مندی ظاہر کی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…