انگلش بورڈاحسان فراموش نکلا اپنے کھلاڑیوں کوکے پی ایل میں شرکت سے روک دیا

3  اگست‬‮  2021

ممبئی (یواین پی) انگلینڈ نے پاکستان کے سارے احسان بھلاتے ہوئے کورونا وبا کے عروج کے دور میں بھی ٹیم بھیجنے کا لحاظ نہ کیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے بھارتی ایما پر اپنے کھلاڑیوں کوکے پی ایل سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ بات خود بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے میڈیا کو بتائی، ان کے مطابق یہ بات درست ہے کہ ای سی بی اپنے کھلاڑیوں

کوکے پی ایل کیلئے ریلیز نہیں کر رہا، ہمیں پاکستان سپر لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں مگر کشمیر میں ایونٹ نہیں ہونے دیں گے، ہم اپنی حکومت کے موقف پر قائم ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس کورونا وبا عروج پر ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم انگلینڈ بھیجی تھی مگر ای سی بی نے اس کا بھی لحاظ نہیں کیا،اس نے پاکستان کے سارے احسانات فراموش کردیے،اس کی بڑی وجہ بھارتی خوشنودی ہے جس نے اپنی خواتین کرکٹرز کو دی 100 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی، مینز ایونٹ میں بھی چند بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت پر بات چیت جاری ہے۔ادھرانگلینڈ کے سابق سپنر مونٹی پنیسر نے کے پی ایل سے دستبردار ہونے کا اعلان بھی کردیا۔ انھوں نے کہا کہ میں کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتا، انگلش بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے لیگ میں نہیں جائوں گا۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے تصدیق کی ہے کہ بی سی سی آئی نے تمام ممالک سے رابطہ کرکے انھیں اپنے کھلاڑی کے پی ایل کیلیے ریلیز نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔6 اگست کو شروع ہونے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں مقابل ہوں گی،ان میں سے ایک ٹیم کو اوورسیزواریئرز کا نام دیا گیا ہے جس کا مونٹی پنیسر کو حصہ بننا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…