جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان جیسے بہروپئے سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہے،مریم اورنگزیب

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے بہروپئے سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہے،

امریکہ میں جیتا ہوا ورلڈ کپ کشمیر فروشی میں تبدیل ہو گیا ،قوم جانتی ہے عمران خان نے الیکشن بیچا ہے، جیتا نہیں ،وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی مطلق العنانی عوام کے کٹہرے میں مجرم بن کر جوابدہ ٹھہرائی جائیگی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کیوں جھوٹ بولتے ہیں ؟ ،آپ جیسے بہروپئے سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جیتا ہوا ورلڈ کپ کشمیر فروشی میں تبدیل ہو گیا ،قوم جانتی ہے عمران صاحب کہ آپ نے الیکشن بیچا ہے، جیتا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیاں کرنے کے بعد عمران خان نے آج ایک نیا یوٹرن لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اختیار اور غیرجانبداری کو تباہ عمران خان نے کیا ہے جس وزیر کو الیکشن کمیشن نے نکالا، عمران خان اسے ہیلی کاپٹر پر اپنے ساتھ بٹھا کر واپس آزاد کشمیر لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران ،خان نے تین بار وزیر کو آزاد کشمیر لاکر الیکشن کمیشن کے حکم کی توہین کی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب وہ وقت دور نہیں، جب آپ کی مطلق العنانی عوام کے کٹہرے میں مجرم بن کر جوابدہ ٹھہرائی جائیگی ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…