جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر پر والد اور بھائی نے تھپڑوں کی بارش کردی، ویڈیو منظر عام پرآ گئی

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )ٹک ٹاک کا جنون لوگوں میں بری طرح سے سرایت کرچکا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پرآئے روز نت نئی کہانیاں اور ویڈیوز ملتی ہے ،سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے

والے کی والد اور بھائی نیپٹائی کی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شہرت کے لئے ٹک ٹاکر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر خطرناک ویڈیو ز اور تصاویر شیئر کرتے ہیں،اگر وہ زندہ بچ جائیں تو شہرت پا لیتے ہیں اگر موت کا شکار ہو جائیں تو وہی ویڈیو یا تصویران کی زندگی کی آخری یادگار بن جاتی ہے،ٹک ٹاک کا شوق صرف عام افراد تک محدود نہیں بلکہ شوبزاوردیگر شعبوں کی شخصیات بھی اس شوق میں مبتلا ہو چکی ہیں ۔ اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان خطرناک جگہ سے دریا کو عبور کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنوا رہا ہے،نوجوان خیر خیریت سے دریا عبور کرکے جیسے ہی کنارے پر پہنچتا ہے تو اس کے والد اور بھائی اس کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں اور نوجوان پر تھپڑوں کی بارش شروع کردیتے ہیں اور اسے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اگر ٹک ٹاک کے شوق میں اس کی جان چلی جاتی تو اہلخانہ پر کیا گزرتی۔ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں کی جانب سے ٹک ٹاکر کی والداور بھائی کے ہاتھوں پٹائی کواچھے انداز میں لیا جارہاہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…