جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

100 نا ہی 200 ٹیلیگرام میں ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ کردیا گیا

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی )ٹیلیگرام میں گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد کو شامل کرنا ممکن ہوگیا،میسجنگ ایپ ٹیلیگرام نے جون 2021 میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔اب ٹیلیگرام میں ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے،

درحقیقت بہت زیادہ اضافہ کردیا ہے۔میسجنگ ایپ کے نئے ورژن میں اب کسی گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد کو شامل کیا جاسکے گا۔ویڈیو کال میں 30 افراد ہی نظر آئیں گے مگر باقی 970 صارفین کال کا حصہ بن کر ویڈیو کو دیکھ سکیں گے اور بات چیت کرسکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے بتایاکہ جب اس فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا، اس وقت سے گروپ چیٹ میں لوگوں کی تعداد کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی تاکہ ویڈیو و وائس کالز کو لائیو ایونٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ویڈیو میسجنگ فیچر میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ہائر ریزولوشن ویڈیو کو بھی دیکھ سکیں گے جبکہ ون آن ون ویڈیو کال کے دوران اسکرین کو سانڈ کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔اسی طرح اپنے میسجز کو ایک دن یا ہفتے کی بجائے ایک ماہ بعد تک آٹو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ٹیلیگرام نے میڈیا ایڈیٹر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے اور زومنگ کو بہتر کیا گیا ہے۔دیگر نئے فیچرز میں زیادہ پاس ورڈ ری سیٹ آپشنز اور اینیمٹڈ ایموجیز قابل ذکر ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…