جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب ، دوا ساز کمپنیوں کو حکومت کا نیا حکم جاری

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مملکت میں دواساز کمپنیوں اور فارمیسز کی مصنوعات پر نرخ درج کرنے کی لازمی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نرخ درج کرنا اختیاری عمل ہوگا لازمی نہیں جبکہ لوگوں نے

نرخوں میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے، فیصلے پرعمل درآمد اتوار یکم اگست 2021سے کیا جائے گا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے مملکت میں ادویات اور فارمیسیز کی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنی منصوعات پر نرخ اور رجسٹریشن نمبر درج کریں یا نہ کریں۔ فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ ادویات اور دیگر مصنوعات پر “کوڈن” کرنا کافی ہوگا۔ مصنوعات پر رجسٹریشن کے حوالے سے منظور شدہ اہم معلومات کا اندراج بھی قابل قبول ہے۔ واضح رہے اس سے قبل سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مملکت میں ادویات کی قیمتیں خلیجی ممالک سے64 فیصد کم ہیں جبکہ مملکت میں ادویات کی قیمتیں تمام فارمیسز پر یکساں ہیں۔ خیال رہے کہ وزارت تجارت نے تمام تجارتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دکانوں اور مارکیٹوں میں فروخت کی جانے والی تمام اشیاء پر واضح طور پر نرخ درج کریں، وزارت تجارت کے قانون کے مطابق نرخ درج نہ کرنا خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…