جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑانے کی سازش ناکام

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور ماتھیلو(این این آئی) دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑانے کی سازش ناکام ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دھماکہ خیز مواد ناکارہ کردیا ،

تفصیلات کے مطابق گذشتہ درمیانی شب دہشت گردوں نے ڈنو ماکو کے قریب ریلوے ٹریک کے نیچے کراسنگ لوہی پل کے نیچے ڈہائی کلو دہماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا جو کہ بھاری جانی مالی نقصان کا سبب بن سکتا تھا ، تاہم ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل بروقت مخبر کے ذریعے اطلاع ملنے پر میرپور ماتھیلو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈنو ماکو لیبر کالونی ، پنجابی کے پلاٹ پر پہنچے اور فوری طور پر بم ڈسپوزبل اسکواڈ کو طلب کرکے علاقے کو سیل کردیا گیا ، بم ڈسبوزبل اسکواڈ نے پہنچ کر ڈہائی کلو وزنی دہماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا ، جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیا گیا ، پولیس اس کے متعلق ہر سطح پر تحقیقات کررہی ہے اور اس گھنانے منصوبے میں ملوث کرداروں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے ، ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کے مطابق پولیس اس دہماکہ خیز مواد کے متعلق ہر زاویے سے تحقیقات کررہی ہے اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…