جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وفاقی دارالحکومت میں نور مقدم طرز پر ایک اور خاتون بے دردی سے قتل

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں ایک اور نور مقدم طرز پر خاتون کو بے دردی سے قتل کرکے ملزم نے رہائشی پلاٹ میں دفن کردیا۔اسلام آباد پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم خرم شہزاد کو بھی گرفتار کرلیا اور اس کی شناخت پر اسلام آباد کے نواحی علاقے شریف آباد سے نجمہ نامی خاتون کی مسخ شدہ لاش بھی برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق

ایف ایٹ کے پوش سیکٹر میں مارچ 2021 کو خرم شہزاد نے نجمہ نامی خاتون کو بے رحمی سے قتل کرکے اسے اپنی گاڑی میں ڈالا اور شریف آباد میں لے کر لاش دفن کردی لڑکی کے ورثاء کی طرف سے تھانہ مارگلہ میں خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا لیکن ملزم نے گرفتاری کے بعد تمام راز اگل دیئے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم کا کہنا ہے کہ نجمہ سے میری دوستی تھی اور میری بات نہ ماننے پر میں نے اس کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ گلا دبا کر مارا گیا ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے دو لڑکیوں کی موت کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، نوجوان لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، پولیس نے تدفین سے قبل لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروا لیا۔ فیصل آباد کے تھانے رضا آباد کی حدود میں دو لڑکیوں کے کرنٹ لگنے سے موت کا واقعہ سامنے آیا، اہل خانہ لڑکیوں کو دفنانے کیلئے بھوانہ تحصیل لے گئے جہاں پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروایا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ لڑکی کی والدہ نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دونوں لڑکیوں کو ان کے والد نے قتل کیا ہے، قتل ہونے والی

ایک لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے۔ والدہ نے بتایا کہ لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے والدین نے منہ بند رکھنے کیلئے کہا۔ دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…