جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑی گئی بڑے شہروں میں پابندیاں سخت کرنے کا امکان

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )وفاقی وزیر اسدعمر نے عندیہ دیا ہے کہ کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے اور اس کے متعلق وزیراعظم کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی

بھارتی قسم برطانوی قسم سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ خطے کے ممالک میں کورونا صورتحال خراب ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں کی تجاوزیر پر عمل کریں ،مجمع میں ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تین کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور کر لیا، تیسرے کروڑ کا ہدف صرف 16دن میں مکمل ہوا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ویکسین لگوانے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اس ہفتے کے تمام 6 دن ایک ریکارڈ تھے، اس دوران 50 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئیں۔ کل 9 لاکھ 34 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔دوسری جانب ویکسی نیشن کے عمل کے باوجود ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 62 افراد انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 5ہزار 26نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 34ہزار 837ہو گئی۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 69 ہزار 756 ہے، 24 گھنٹیمیں کوروناکے 1495 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…