اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نور مقدم قتل کیس ، 40 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کچھ نئی چیزیں اور مزید کردار سامنے آ نے کا انکشاف

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے

دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس نے بتایا کہ 40گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں کچھ نئی چیزیں اور مزید کردار سامنے آئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ 40 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں کچھ نئی چیزیں اور مزید کردار سامنے آئے ہیں۔ مدعی کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے بھی ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی حمائت کی تاہم ملزم کے وکیل محمد دانیال ایڈووکیٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ملزم سے ریکوری کی جا چکی ہے، پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرا لیا گیا ہے۔ مزید جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے؟ عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 2 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزم کا طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدائت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…