اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

تاریخ پیدائش، شادی کی تاریخ اور سات بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ضلع لاڑکانہ کے رہائشی خاندان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا

datetime 30  جولائی  2021 |

لاڑکانہ ( آن لائن ) ویسے تو ہر انسان کو اپنی زندگی میں کچھ نہ کچھ منفرد اور نمایاں کرنے کی خواہش ہوتی ہے لیکن پاکستان میں یکم اگست سے جْڑا ایک ایسا خاندان بھی ہے جس میں تاریخ پیدائش اور شادی کی تاریخ سے لے کر بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہی ہے۔

سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے اس رہائشی خاندان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے رہائشی خاندان کا تعلق یکم اگست سے جڑا ہوا ہے۔ جن کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست، شادی کی تاریخ بھی یکم اگست، سات بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہے۔ لاڑکانہ کے رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے اسکول ٹیچر امیر آزاد منگی اپنے خاندان سمیت یکم اگست کے منفرد اور دلچسپ اتفاق کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔امیر آزاد منگی اور ان کی اہلیہ کی نہ صرف تاریخ پیدائش یکم اگست ہے بلکہ ان کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی، اور تو اور ان کے 7 بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہی ہے۔ اس حوالے سے امیر آزاد منگی نے کہا کہ میری زندگی سے منسلک ہر خوشی کا پل ایک اور آٹھ کے ہندسے سے جْڑا ہوا ہے، یہاں تک کہ میں نے 31 سال قبل بطور ٹیچر اپنی نوکری کا آغاز بھی یکم اگست کو کیا تھا۔پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے رہائشی اس خاندان میں ہر سال یکم اگست کو والد، والدہ اور بچوں سمیت اکٹھی سالگرہ منانے والے 9 افراد کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹیم نے ڈھائی سال کی طویل تحقیقات اور مکمل دستاویزی تصدیق کے بعد سرٹیفیکیٹ اور ایوارڈ جاری کر دیا اور ان کا نام گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا ، اس ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ جاری ہونے پر امیر آزاد منگی کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ امیر آزاد منگی نے ایک طرف جہاں ریکارڈ بنایا دوسری جانب انہوں نے اپنے معاشی مسائل کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ شاید کوئی ایسی تاریخ بھی آجائے جو خوشحالی لائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…