جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے امیدیں وابستہ کر لیں

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان کا طالبان پر اثر انداز ہونے میں اہم کردار ہے اور امریکا کو امید ہے کہ اسلام آباد اس کردار کو ادا کرے گا۔انٹونی بلنکن نے بھارتی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا

طالبان پر اثرو رسوخ میں اہم کردار ہے جو اسے ادا کرنا ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ طالبان قوت سے اس ملک پر قابض نہ ہوں، اور اس کا اثر و رسوخ ہے، اور اسے کردار ادا کرنا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ یہ کردار ادا کرے گا۔انٹونیو بلنکن نے کہا کہ امریکی انخلا کے دوران پوری دنیا افغانستان میں مظالم کی پریشان کن خبروں کو سن رہی ہے اور اس طرح کی اطلاعات یقینی طور پر پورے ملک کے لیے طالبان کے ارادوں کو بہتر قرار نہیں دیتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں امریکی سیکریٹری خارجہ نے خبردار کیا کہ ایسا افغانستان جو گزشتہ 20 سالوں کے بنیادی فوائد کا احترام نہیں کرے وہ بین الاقوامی برادری میں اکیلا ہوجائے گا۔امریکا نے افغانستان میں دہشتگردی کے کیمپ نظر آنے پر کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کے پڑوسیوں پر فرض ہے کہ قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں۔ افغانستان کے پڑوسیوں پر فرض ہے کہ قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زیڈ تارار نے گفتگو میں کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، بھارت کے ساتھ شراکت بھی انتہائی ضروری ہے۔افغانستان میں پرتشدد واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زیڈ تارار کا کہنا تھا کہ افغان فوج اور طالبان میں جھڑپوں پر افسوس ہے، افغان حکومت سے امریکا کا تعاون جاری رہے گا، کابل پر طالبان کی حکومت قائم ہونا ابھی مفروضہ ہے۔زیڈ تارار نے مزید کہا کہ افغانستان کے پڑوسیوں پر فرض ہے کہ قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…