بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، 11ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور950بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہونے کا دعویٰ

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے خیبرپختونخوا میں ولی بلاک کاوا گڑھ میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیہ کے مطابق ولی بلاک سے 11.8ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 945بیرل یومیہ خام تیل دریافت ہوا ہے، ولی بلاک کا لائسنس مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کو جاری کیا گیا ہے اور ولی 1ویل ایف آر لکی میں واقع ہیاور یہاں سے پہلی مرتبہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کاواگڑھ فارمیشن میں 4727میٹر تک ڈرلنگ کی گئی ہے۔ تیل و گیس کے ان ذخائر کی دریافت سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل نے لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جہاں سے 11ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور950بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں نکلنے والی گیس ہیٹنگ ویلیو 1150بی ٹی یو ہے جو بہترین معیار ہے، س بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے، یہ کاواگڑھ فارمیشن میں پہلی دریافت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے اس کنواں کو 4727 میٹر گہرائی تک ڈرل کیا گیا، ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…