جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کینیڈا نےپاکستان کو 162 موبائل وینٹیلیٹرز عطیہ کر دئیے

datetime 30  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کینیڈین ہائی کمشنر نے 162وینٹیلیٹرز پاکستان کے حوالے کر دئیے ہیں ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے کینیڈا کی طرف سے پاکستان کو موبائل وینٹیلیٹرزعطیہ کئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر نے 162 موبائل وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کیے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریب میں چیئرمین این ڈی ایم اے، کینیڈین ہائی کمشنر اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک تھے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) نے سندھ بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں کراچی میں وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔این سی او سی کے مطابق وفاق سندھ حکومت کی انتہائی نگہداشت کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مدد کررہا ہے اور سندھ حکومت کووینٹی لیٹرزاور آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اب ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…