اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

یکم اگست 2021 سے سعودی عرب میں سیاحت کے دروازے کھولنے کا اعلان

datetime 30  جولائی  2021 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اعلان کیا کہ مملکت میں سیاحوں کی آمد پر عاید عارضی پابندی یکم اگست سے بہ تدریج ختم کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب کا سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد یکم اگست سے مملکت کا سفر کر سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت سیاحت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سیاحت کی بحالی کو صحت کے پروٹوکول سے مشروط کیا گیا ہے۔ صرف ان افراد کو مملکت میں سیاحت کے لیے داخلے کی اجازت ہوگی جو کرونا کی ویکسین لگوا چکے ہوں۔ کرونا ویکسی نیشن کا سرٹیفیکیٹ پیش کرنے پر بنیادی قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو اپنے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اور 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی پیش کرنا ہو گی۔جن لوگوں کی ویکسین مکمل ہو چکی ہے، وہی مملکت میں داخل ہو سکتے ہیں۔ سیاحت کی غرض سے سعودی عرب میں داخلے سے پہلے منظور شدہ ویکسین فائزر، آسٹرا زینیکا یا موڈرنا کی دو خوراکیں لینا ضروری ہیں جبکہ جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک کافی ہے۔سیاحتی ویزے کے حصول کے لیے visitsaudi.com پر آن لائن رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ ہم ایک بار پھر سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں کرونا کی وجہ سے ایک وقفے کے بعد مملکت میں مہمانوں کی آمد پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…