ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کشمیر میں نوٹ نے کام دکھا دیا،اسی لیے ہم کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو،کیپٹن (ر) محمد صفدر

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہاہے کہ پانامہ کیس جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی ایما پر بنا،کشمیر انتخابات میں کشمیریوں نے پاکستان کا نعرہ لگایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عدالت شیڈول کے مطابق کام کرتی ہیں،عدالتوں پر کام کا بہت بوجھ ہے،میرا نہیں خیال کہ کیس اتنی عجلت میں چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس ثاقب نثار کی ایما پر بنا۔ انہوںنے کہاکہ اسی عدالت نے اس فیصلے کو مفروضوں پر قرار دیا،وہی مفروضہ ہے جو محترمہ فاطمہ جناح کا تھا ،یہ جنگ ووٹ کو عزت دینے کی جنگ ہے،ووٹ کو عزت سے مراد آئین و قانون کی حکمرانی ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر انتخابات میں کشمیریوں نے پاکستان کا نعرہ لگایا،قائد اعظم کا حکم تب بھی نہیں مانا گیا،1948 کی جنگ میں کشمیر فتح ہوچکا تھا،سیاچن پر ملک بچانے کی جنگ جارہے ہیں،ہماری مسلح افواج آئین پاکستان کے تحت مرنے مٹنے کو تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوٹ یا ووٹ کام دکھائے گاکشمیر میں نوٹ نے کام دکھا دیا،اسی لیے ہم کہتے ہیں ووٹ کو عزت دوانہوںنے کہاکہ اگر بیانیہ تبدیل کردیا تو دوقومی نظریہ تبدیل ہو جائے گا،سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں ناکامی نہیں بلکہ دھاندلی ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…