جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد نے پٹھانوں سے معافی مانگ لی

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کی بیڈ منٹن کھلاڑی ماہ نور شہزاد نے پٹھانوں کے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔جولائی22 کو ان کی ایک ویڈیو وائر ہوگئی تھی

جس میں انہوں نے اپنے مخالفین پر سخت تنقید کی اور انہیں’پٹھان‘ کہا۔ماہ نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا’لوگوں نے میری تعریف کی ، لیکن کچھ بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو مکمل طور پر پٹھان ہیں۔ میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہوں ، لیکن ہمارے باقی پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی میری ترقی سے بہت زیادہ جل رہے ہیں۔ یہ اس طرح ہے کہ آپ نہ تو خود کچھ حاصل کرتے ہیں ، اور نہ ہی آپ چاہتے ہیں کہ کوئی اور حاصل کرے۔سوشل میڈیا صارفین نے24 سالہ کھلاڑی کے بیان پر سخت مذمت کی۔ سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل پر ماہ نور نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔بیڈمنٹن کھلاڑی نے کہا ’میں اپنے تمام پشتون بھائیوں اور بہنوں سے معذرت خواہ ہوں کیوں کہ آپ کو میری باتوں سے تکلیف پہنچی ہے۔ تمام پاکستانی میرے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ میں جس مقام پر پہنچی وہ میرے مداحوں کی وجہ سے ہے۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ بھی مجھے سمجھیں۔ ہمارے کچھ بڑے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو معلوم ہوا کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی تو انہوں نے اخبارات میں میرے خلاف منفی خبریں دیں۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…