چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ

29  جولائی  2021

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں،باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات جی ایچ کیو میں پیپلزلبریشن آرمی کے 94ویں یوم تاسیس کے حوالے سے

منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چینی سفیراوردفاعی اتاشی سمیت چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔چین کے دفاعی اتاشی نے یوم تاسیس پراستقبالیہ دینے پہ آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر چینی صدر کے بیان کو بھی دہرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرچیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے رہے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی اورحال میں ہرچیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔انہوںنے کہا کہ چین کی پیپلزلبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے پیپلزلبریشن آرمی کی قیادت کو بھی سراہا۔اس موقع پر چین کے دفاعی اتاشی نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات خطے میں مثالی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین اسٹریٹجک پارٹنراور آہنی بھائی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے دفاعی اتاشی نے کہا کہ دنیا بدل سکتی ہے لیکن ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی تحفظ اور علاقائی امن واستحکام کے لیے متحد ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…