ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مسجد حرام کے توسیعی منصوبے کے فیز تھری کا آغاز

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت میں مسجد حرام کی توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کا آغاز

ہوگیا ہے۔توسیعی منصوبے کے الیکٹروک میکینک سسٹم اور تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے 60 مختلف کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام کے توسیعی پروجیکٹ کا مقصد حرم مکی میں نمازیوں، حجاج اور معتمرین کے لیے مزید گنجائش پیدا کرنا ہے۔ توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ519149مربع میٹر ہوجائے گا۔ اس میں مسجد حرام کی توسیع کا پہلا مرحلہ جسے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیعی پروجیکٹ کانام دیا جاتا ہے بھی شامل ہے۔توسیعی منصوبے میں مطاف کی عمارت کی توسیع بھی شامل ہے۔ توسیع کے دوران دروازوں، مرکزی میناروں باب شاہ عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کی توسیع بھی شامل ہے۔حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مطاف عمارت کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ میزانین پروجیکٹ کی دوسری منزل بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے تعاون سے حرم مکی کے توسیع پروجیکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر بنیادی سروسز کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…