ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے ورثا کی سنی گئی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے،وفات کے بعد لواحقین کو سرکاری ملازمتیں نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوران سروس انتقال کر کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں

دینے میں تاخیر کا سخت نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار لواحقین کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے کیسوں کو زیر التوا رکھنے پر سخت برہم ہو گئے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تمام انتظامی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت زیر التوائ کیسوں کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تھا کہ رول 17۔اے کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں،ملازمت میں تاخیر سے لواحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوتے ہیں،عثمان بزدارنے کہا کہ ایسے معاملات میں تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام اداروں کے سربراہان کو زیر التوا کیسوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا،وزیر اعلی نے زیر التوا  کیسوں کے بارے میں فیصلے کرکے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے میں دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں نوکریاں دینے کا عندیہ دیا گیا تھا،اساتذہ کے بچوں کو نوکریوں دینے کے لئیکوٹہ مختص کرنے کے لئے کمیٹیاں بھی

تشکیل دی گئیں۔ماضی میں اساتذہ کے بچوں کو 7 فیصد کوٹہ دیا جاتا تھا،کمٹیاں اساتذہ کے بچوں کو نوکریاں دینے کے لئے انٹرویوز اور ٹیسٹ کے اضافی نمبر ملیں گے یا کوٹہ بحال ہوگا،محکمہ سکول ایجوکیشن افسران اور اساتذہ کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بنائیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…