جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

datetime 29  جولائی  2021 |

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی وفاقی سرکاری ادارروں میں 15دن کی چھٹی کے ساتھ زمینی ،فضائی اور ریلوے کے

سفر پر پابندی عائد کی جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص کورونا کی لہر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلا کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے کراچی میں مزید پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے۔طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے صوبائی ٹاسک فورس کو 15 دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے تاہم تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعلی سندھ نے صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کو طلب کیا ہے، جس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن شہروں میں کورونا کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے وہاں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز ہے،ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی وفاقی ادارروں میں 15دن کی چھٹی کے ساتھ زمینی ،فضائی اور ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کی جائے ۔ادھر سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نفاذ اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے پر بھی غور شروع کردیا ہے، ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے اہم مقامات پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ کراچی کے اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بڑھانے کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…