ٹوکیو (این این آئی)ٹوکیو میں ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹر ہائیڈائلن ڈیاز نے فلپائن کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن گزشتہ 100 برسوں سے پوڈیم پر جیت کے لیے کوششیں کررہا تھا، فلپائن نے 1924 میں ہونے والے کھیلوں کیلئے اپنا پہلا وفد پیرس بھیجا تھا۔ڈیاز نے وویمن ویٹ لفٹنگ کے 55 ویں کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا اوراس دوران انہوں نے 2 کامیاب لفٹوں میں 224 کلوگرام مجموعی وزن اٹھاکر اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔گولڈ میڈل کونٹیسٹ میں ہائیڈائلن ڈیاز کا مقابلہ عالمی ریکارڈ رکھنے والی چین کی لائیو کیون سے تھا۔فلپائن کی فضائیہ میں خدمات سرانجام دینے والی ڈیاز نے پوڈیم پر جانے سے قبل اپنے کوچز کے ساتھ اپنی تاریخی فتح کا جشن منایا۔فلپائن کے لیے تاریخی فتح قائم کرنے والی ڈیاز کا کہنا ہے کہ میں نے اس جیت کے لیے بہت سی قربانیاں دیں،کئی ماہ اور سالوں اپنے والدین سے دور رہی اور خطرناک تربیت لی لیکن خدا نے فیصلہ کرلیا تھا۔
100 سالہ کوششوں کے بعد فلپائن کو پہلا گولڈ میڈل مل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































