بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا کا سی ٹی ڈی میں نئی پوسٹوں پر بھرتی کا اعلان

datetime 28  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم بلاک اور سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول بلاک کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دونوں بلاکس کا وزٹ اور مختلف حصے دیکھے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

سی ٹی ڈی ہیلپ لائن(080011111) کا بھی افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اورصلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کی جدید انداز میں مہارت اورصلاحیتوں کو سراہا۔وزیراعلیٰ کو سی ٹی ڈی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مظاہرہ دیکھا۔ وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ رینج میں سی ٹی ڈی کے کمانڈوز کی فائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود بھی پسٹل سے فائرنگ پریکٹس کی ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب طاہر خورشید نے بھی فائرنگ پریکٹس کی ۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ رینج میں سٹیٹ آف آرٹ سہولتوں کی تعریف کی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہائی پروفائل کیسز حل کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی فورس کیلئے 2 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے صوبہ بھر میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایاگیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی ، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے اراضی فوری طور پر فراہم کرنے اور مزید 10 اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاترکی تعمیر کیلئے اراضی دینے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیرترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔سی ٹی ڈی کوڈرون جی ایس ایم لوکیٹر،سنائپر رائفلز اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ سی ٹی ڈی کیلئے بم ڈسپوزل یونٹ کا قیام عمل میں لائیں گے۔ سی ٹی ڈی کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔ اس ادارے کے افسروں اور اہلکاروں نے امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انسداد دہشت گردی فورس کے تربیت یافتہ جوان قومی جذبے سے کام کررہے ہیں اورہمیں ان پر فخر ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی ڈی کے ہیڈ کوارٹر میںمون سون سیزن کی شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے ادارے کی کا رکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔انسپکٹر جنرل پولیس،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…