جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جس طرح کشمیر الیکشن ہوا اس سے تو سقوط کشمیر کا خدشہ ہے، فضل الرحمان کا حیران کن دعویٰ

datetime 27  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جو حکومت روز اول سے دھاندلی کی پیداوار ہو ،اس سے انتخابی اصلاحات یا منصفانہ الیکشن کی ضمانت ملنے کی توقع نہیں ہے،اسٹبلشمنٹ کے انتخابی عمل سے دور ہو جانے کے بعدہی شفاف الیکشن کی

ضمانت مل سکتی ہے۔ ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس معاملہ میں سب سے پہلے حزب اختلاف کی قیادت خود بیٹھے اور اصلاحات کے حوالہ سے بنیادی اصول متعین کرے اور اس کے نفاذ بارے تجاویز بھی طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے جو بنیادی نقطہ ہے اسے ہم اسمبلی سے رجوع کرنے سے قبل نمایاں کرنا چاہتے ہیں وہ یہ کہ سب سے پہلے اسٹبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اسٹبلشمنٹ کے انتخابی عمل سے دور ہو جانے کے بعدہی شفاف الیکشن کی ضمانت مل سکتی ہے۔انہوںنے کہاہک یہاں تو ووٹ ڈالے کسی اور کو جاتے ہیں لیکن گنے کسی اور کے جاتے ہیں اوراب تویوں لگتاہے کہ الیکشن ووٹ ڈالنے کا نہیں ووٹ گننے کا نام ہے جس طرح کے انتخابات گلگت بلتستان اور اب کشمیر میں ہوئے ہیں اس سے تو مجھے سقوط ڈھاکہ کے بعد سقوط کشمیر کی بنیاد پڑتی نظر آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن سے ایک دن قبل جس طرح عمران خان نے کشمیر ریفرنڈم کی بات کی کیا عمران کے پاس یہ مینڈیٹ ہے کہ وہ کشمیر بارے ریاستی موقف سے ہٹ کے بات کرے۔ایک سوال ک یجواب میں انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں اصلاحات کی بجائے نیب کو مکمل طور پہ ختم کیا جائے یہ ایک ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا ادارہ ہے جسے سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…