جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

فحش فلموں کاکیس’ہاٹ شاٹ ایپ ‘سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 27  جولائی  2021 |

اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )با لی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھا رتی میڈیا رپو رٹس میں کہاگیا ہے کہ پولیس کی جانب سے کیس کی

پہلی چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے اور ممبئی پولیس نے راج کندرا اور ان کی کمپنی ” بولی فیم میڈیا لیمیٹڈ “ کی جانب سے طے کیئے گئے معاشی اہداف کا جائزہ بھی لیا ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہاٹ شاٹ ایپ کو مبینہ طور پرفحش مواد کو نشر کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔بھارتی رپورٹس کے مطابق راج کندرا ‘ ویان نامی انڈسٹری کے مالک ہیں جبکہ پرادیپ بخشی جو کہ برطانوی شہری اور راج کندرا کی بہن کے شوہر ہیں ، کینرن لمیٹڈ کمپنی کے مالک ہیں ۔دونوں کمپنیوں نے موبائل ایپلیکیشن ہاٹ شاٹ پر مبینہ طور پر اس مواد کی فراہمی کیلئے کام کیا ۔راج کندرا نے مبینہ طور پر فحش مواد فراہم کیا اور اپنے ویان انڈسٹریز کے دفتر سے برطانیہ کی اس کمپنی کو کنٹرول کیا۔ رپورٹس کے مطابق راج کندرا اور ان کی ٹیم اوسطاً 5 لاکھ بھارتی روپے ( 10 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ایک فلم موبائل ایپلی کیشن پر نشر کرنے کے وصول کرتے تھے۔اس کے علاوہ پولیس نے راج کندراسے منسلک مختلف بینک اکاؤنٹس میں ساڑھے سات کروڑ بھارتی روپے (15 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے ) بھی منجمد کردیے ہیں۔دوسری جانب فحش فلمیں بنانے کے الزام میں بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کے گھر جب پولیس نے چھاپہ مارا اور تفتیش کی تو اداکارہ اپنے شوہر پر خاندان کی ساخت خراب کرنے کا باعث بننے کی وجہ سے برہم ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعدجب شلپا کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا توتفتیش کے دوران اداکارہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں ۔شلپا نے دعوی کیا کہ ان کا ہاٹ شاٹس ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جہاں ان کے شوہر مبینہ طور پر فحش مواد تیار کرتے اور شیئر کررہے تھے۔اداکارہ شلپا شیٹی نے 6گھنٹے کی تحقیقات کے دوران بتایا کہ کیسے ان کے شوہر پر فحش فلمیں بنانے کے الزام لگنے کے بعد اس معاملے کے پیش نظر ان کا کام متاثر ہورہا ہے۔اسی دوران راج کندرا نے شلپا کو یقین دلایا کہ وہ فحش مواد بنانے میں ملوث نہیں ہیں اور عدالت میں سب کچھ ثابت ہوگا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ابھی تک اس معاملے میں شلپا شیٹی کی کوئی شمولیت نہیں پائی گئی ہے لہٰذا ہم ان سے دوبارہ پوچھ گچھ نہیں کریں گے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…