جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان کاایک اور افغان فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

datetime 27  جولائی  2021 |

کابل(این این آئی)جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان نے ایک افغان فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم افغان حکام نے کہا ہے کہ فنی خرابی اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے

جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں دعوی کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی میں ایک افغان فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جبکہ ضلع ناد علی کے مرکز پر قبضہ کرکے پولیس سربراہ کو یرغمال بنا لیا ہے۔ مجاہد کے مطابق طالبان کے اس حملہ میں متعدد افغان فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر افغان میڈیا نے افغان ملٹری فورسز کے بیان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ ہلمند میں گزشتہ شب افغان فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے فنی خرابی اور تکنیکی وجوہات کی بنا ہنگامی لینڈنگ کرلی جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم اس میں سوار تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ افغان فوج کے بیان میں طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران 30 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے تاہم طالبان نے بیان پر رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…