اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ڈسپرین کی گولیاں، ایک ایسا کمال کا گھریلو نسخہ جو آپ کی بڑی مشکل کوآسان کردے گا

datetime 27  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اکثر خواتین کو ایکنی کا مسئلہ رہتا ہے اور ان کے چہرے دانوں سے بھرے ہوتے ہیں جو نہایت برے لگتے ہیں۔ پھر جب یہ دانے ختم ہوتے ہیں تو اس کے داغ آپ کے چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں۔ آج ہم آپ کے اس مسئلے کا ایک حل لائے ہیں جو کہ

ان دانوں کو نہ صرف خشک کر دے گا بلکہ دانوں کے ختم ہونے کے بعد اس کے داغ کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چاہے یہ دانے کسی قسم کے بھی ہوں ان میں پیپ والے دانے بھی شامل ہیں۔کے فوڈ کی رپورٹ کے مطابق جو نسخہ ہم آپ کو آج بتانے جارہے ہیں اس میں دراصل ڈسپرین کی گولیوں کا استعمال کرنا ہوگا جس میں (Salicylic acid) سیلیسیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ دانوں کو خشک کرتا ہے اور اسی وجہ سے ڈسپرین کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ اسکن ڈرائی کرتا ہے اگر ڈرائی اسکن والی خواتین اس کو لگائیں گی تو ان کی جلد مزید ڈرائی ہوکر خراب ہوجائے گی۔ ڈسپرین کی چند گولیاں لیں اور اس کو چور کر کے پاؤڈر بنالیں۔ پھر اس میں ایک چمچ نیم گرم پانی شامل کریں۔ اب یہ مکسچر لگانے کے لیے تیار ہے۔ چہرے کو دھولیں اور خشک کرلیں۔ پھر چہرے پر ڈسپرین کا مکسچر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں۔ پھر اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اب کوئی بھی لوشن لگالیں۔ اگر تو آپ اس کو چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکے تو اس کو آپ ہفتے میں ایک سے دو بار ہی استعمال کریں اور اگر یہ مکسچر صرف دانوں پر لگاتی ہیں تو دن میں ایک بار لگائیں جب تک دانہ خشک نہ ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…