اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد ماں بچے کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری دے دی

datetime 27  جولائی  2021 |

راولپنڈی(این این آئی)چونترہ کے علاقہ میں معصوم شیر خوار بچے اور اس کی والدہ کے بے دردی سے قتل کے مقدمہ میںمطلوب سفاک ملزم واجد علی کو چونترہ پولیس نے گرفتارکر لیا، ملزم کی سفاکیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، افسوسناک اوراندوہناک واقعے میں ملوث ملزم کڑی سزا کا مستحق ہے،سی پی اوراولپنڈی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقے

مہوٹہ موہڑہ میں 03روز قبل لرزہ خیز واردات ہوئی ،جس میں واجد علی نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14ماہ کے بچے کو اس کی والد ہ کے سامنے تیز دھار آلے سے قتل اوراس کی والدہ نسیم بی بی کو زخمی کردیاتھا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی اومحمد احسن نے واقعہ کا نوٹس لیااورملزم کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ ،ایس پی صدر کامران حمید ،اے ایس پی صدرسعود خان اورایس ایچ اوچونترہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے ، بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم اورزخمی خاتون کوعلاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا،نسیم بی بی دوران علاج معالجہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگئی ،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا،ملزم واجد علی وقوعہ کے بعد فرار ہوگیاتھا،سی پی او کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں 72 گھنٹے سے ملزم کی گرفتاری کے لئے دن رات کام کر رہی تھیںاورسی پی او محمد احسن یونس و سینئر افسران لمحہ بہ لمحہ کیس کی اپ ڈیٹ لے رہے تھے، ٹیموں نے انتھک محنت کے بعد ملزم واجد علی کو 72گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیا،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ درندہ صفت ملزم سے تفتیش کر کے واقعہ کے حقائق اور محرکات کو سامنے لایا جائے گا، ملزم کی سفاکیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، ایسا ملزم کڑی سزا کا مستحق ہے،افسوسناک اور اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزم کو ٹھوس فارنزک شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…