پشاور(این این آئی) عیدالاضحیٰ تعطیلات میں لاکھوں سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا۔ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویڑن میں سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد کو4 ارب روپے
سے زائد آمدن ہوئی۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں صرف عید تعطیلات میں 5 لاکھ 50 ہزارسے زائد سیاحوں نے رخ کیا،گلیات میں 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں اور10 لاکھ سے زائد سیاح داخل ہوئے،کاغان میں 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں میں 12 لاکھ سے زائد سیاحوں نے رخ کیا،ایک لاکھ سے زائد سیاح شمالی وزیرستان رزمک عید منانے گئے، محکمہ سیاحت کے مطابق ایام عید کے دوران سیاحوں کی آمد سے مقامی لوگوں کے روزگاروآمدن میں اضافہ ہوا،سیاحوں کی کثیر تعداد نے صوبے کے سیاحتی مقامات پر عید تعطیلات گزاریں،لاکھوں کی تعداد میں سیاح اب بھی صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کر رہے ہیں۔