جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وہ شہر جس نے سیاحو ں کو مقامی افراد سے ایک دن کی شادی اور ہنی مون کی اجازت دیدی

datetime 26  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم گھومنے والے سیاح کسی مقامی فرد سے ایک دن کے لیے شادی کرسکیں گے اور ‘شریک حیات کے ساتھ ڈیٹ پر جاکر اس شہر کی سیر کرسکیں گے۔اس انوکھے اقدام کا مقصد بہت زیادہ سیاحوں کی آمد سے

مرتب ہونے والے منفی اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت سالانہ اس شہر میں ایک کروڑ 90 لاکھ سیاح آرہے ہیں اور یہ تعداد ایک دہائی میں تین کروڑ کے قریب پہنچنے کا امکان ہے جبکہ یہاں کے رہائشیوں کی تعداد 10 لاکھ ہے، جو سیاحت کے فروغ سے زیادہ خوش نہیں۔اس مقصد کے لیے ان ٹورسٹ ایمسٹرڈیم نامی تحریک شروع کی گئی تاکہ سیاحوں کی بڑھتی تعداد کو شہر میں مثبت چیزوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔اس تحریک کے مختلف اقدامات میں سے ایک ‘ایمسٹرڈیم کے کسی رہائشی سے شادی بھی ہے، جس میں مقامی رہائشی کی سیاح سے روایتی تقریب میں شادی ہوگی، یعنی انگوٹھیوں کا تبادلہ، وعدے اور عروسی ملبوسات وغیرہ۔اس تقریب میں 35 منٹ لگیں گے جبکہ جوڑے اپنا ‘ہنی مون شہر کے ان حصوں کو دریافت کرتے ہوئے گزاریں گے جو زیادہ معروف نہیں۔ بنیادی طور پر یہ شادی قانونی نہیں بلکہ علماتی ہوگی اور اس تحریک کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ یہ یہاں آنے والے کے لیے کسی مقامی فرد سے بامقصد رابطے کا ایک موقع ہوگا۔ایک اور اقدام ‘ویڈ ڈیٹنگ ہوگا جس میں سیاح اور ایک مقامی فرد کو ملایا جائے گا تاکہ وہ ایک دوسرے کو جان سکیں گے اور وہ فارم ہاؤسز سے جڑی بوٹیاں چنیں گے، یا کسی بزرگ رہائشی کے ساتھ کسی پارک میں چہل قدمی کریں گے۔اس حیرت انگیز تحریک کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہورہا ہے اور ایسا کسی سیاح کی مقامی رہائشی سے شادی کے ساتھ ہوگا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…