جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی چوتھی لہر ،وزیراعلیٰ ہائوس سیل کرنے کا فیصلہ

datetime 26  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی) کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے باعث کراچی میں وزیراعلی ہائوس اورسندھ سیکریٹریٹ کے دفاتر بند کردیے گئے ہیں،سندھ سیکریٹریٹ سمیت کراچی میں واقع محکمہ تعلیم کے دفاترمیں 50فیصد ملازمین کودفاترآنے کے لیے کہا گیا ہے

لیکن سرکاری اسکولوں اورٹیکنیکل ایجوکیشن کے اساتذہ کوپچاس فیصد حاضری کی بجائے پورے اسٹاف کوحاضری کا پابند کردیاگیا ہے اورتاحال محکمہ تعلیم اسکول ایجوکیشن نے اسکولزمیں 50 فیصد حاضری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ہے۔کورونا ایس اوپیز کے تحت 26 جولائی سے سندھ بھر میں اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کیے جانے کے باوجود محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کی حاضری سے متعلق تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن اورضلعی تعلیمی افسران نے سرکاری اسکولوں کے پورے اسٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کیا ہوا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلی ہاس کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق چیف منسٹر ہاس میں شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے اورسی ایم ہاس کے 14 دفاتر کے علاوہ دیگر دفاتر بند رہیں گے۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو آنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ وزیراعلی ہاس کے بند دفاتر کے ملازمین گھروں سے کام کرینگے۔کورونا صوبائی ٹاسک فورس اور محکمہ داخلہ سندھ کے حکمنامہ میں سرکاری دفات میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کو کہا گیاتھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…