ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

’’بیٹے کو ایسا مرد بناؤں گی جس کے ساتھ عورت خود کو محفوظ سمجھے گی‘‘اداکارہ یاسرہ رضوی

datetime 26  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی)اداکارہ یاسرہ رضوی نے سماج میں خواتین پر بڑھتے تشدد اور قتل و غارت کے واقعات کے بعد کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی پرورش اس طرح کریں گی کہ وہ کسی بھی انسان کے لیے خطرہ نہیں بنیں گے۔یاسرہ رضوی کے ہاں رواں برس مئی میں

پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے جنوری 2020 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی۔حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں خواتین کے بیہمانہ قتل اور عورتوں کے خلاف بڑھتے تشدد اور ہراسانی کے واقعات کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ بیٹے کی درست انداز میں تربیت کرکے معاشرے کا مستقبل محفوظ بنائیں گی۔اداکارہ نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ وہ اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کی ایسی تربیت کریں گی کہ وہ مرد بن کسی بھی خاتون، مخنث شخص یا مرد حضرات کے لیے بھی خطرہ نہیں بنیں گے۔یاسرہ رضوی نے لکھا کہ وہ بیٹے کی ایسے تربیت کریں گی کہ وہ بڑا بن کر ہمدرد بنے گا، دوسروں کا احساس کرے گا اور انصاف پسند ہوگا۔انہوں نے لکھا کہ وہ بیٹے کو ایسا مرد بنائیں گی، جسیخواتین اور ٹرانس جینڈرز کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور نہ ہی اس کے پاس مرد ہونے کے ناتے دوسروں کو ہراساں کرنے کا لائسنس ہوگا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ معاشرے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے لازمی بن چکا ہے کہ ہم اپنے بیٹوں کی تربیت پر زیادہ توجہ دیں، ان کی سخت نگرانی کریں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…