ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے 45میں سے 25نشستیں حاصل کر لیں آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے صرف کتنی سیٹیں درکار ہیں ؟

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔آزاد کشمیر کیقانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی

جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پیپلز پارٹی کا 11 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر کو بھی ایل اے 33 مظفر آباد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف کے امیدوار دیوان علی خان نے انہیں 26 ہزار 474 ووٹ کے کر کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کا 5134 اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل علاقہ ریاست پاکستان کے تحت آتا ہے۔ اس کی آبادی 40 لاکھ سے زائد ہے، اس کے تین ڈویژنز مظفرآباد، راولاکوٹ اور میرپورہیں جبکہ 10 اضلاع، 27 تحصیلیں اور 182 سے زائد یونین کونسلز ہیں۔ آزاد کشمیر میں باقاعدہ پارلیمانی نظام قائم ہے اور یہاں کی قانون ساز اسمبلی 49 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں 29 انتخابی حلقے آزاد کشمیر سے ہیں جبکہ 12 نشستیں ان کشمیریوں کے لئے مختص ہیں جو 1947 سے لے کر اب تک مختلف ادوار میں اور مختلف علاقوں سے ہجرت کرکے پاکستان کے طول و عرض میں آباد ہوئے، اس کےعلاوہ سات مخصوص نشستیں ہیں اورایک بیرون ملک کشمیریوں کے لئے ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کل 26 نشستیں درکارہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پھیلے ہوئے مہاجرین کی نشستیں کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ ان میں نو نشستیں صرف پنجاب کے مختلف علاقوں پر مشتمل ہوتی ہیں، ایک کے پی جبکہ 2 نشستیں صوبہ سندھ سے حاصل ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…