ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

آزاد کشمیر الیکشن ، پریزائیڈنگ آفیسر اور سکول پرنسپل آپس میں لڑپڑے

datetime 26  جولائی  2021 |

پشاور ( آن لائن) آزاد کشمیر الیکشن میں پریزائیڈنگ آفیسر اور سکول پرنسپل بجلی بندش پر آپس میں لڑپڑے، پولنگ عملے نے کام سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ شہید حسنین علی شاہ ہائر سکینڈری اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں

پریزائیڈنگ افسر اور اسکول پرنسپل کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جس پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ کے دوران پشاور میں قائم پولنگ اسٹیشن کے عملے نے کام سے انکار کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پشاور میں بھی حلقہ ایل اے 39 جموں 6 پر پولنگ کے لیے گورنمنٹ شہید حسنین علی شاہ ہائر سکینڈری اسکول میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا جہاں گورنمنٹ شہید حسنین علی شاہ ہائر سکینڈری اسکول کے پولنگ اسٹیشن میں پریزائیڈنگ افسر اور اسکول پرنسپل کے درمیان بجلی کی بندش پر ہاتھا پائی ہو گئی ، پریزائیڈنگ افسر نے بجلی بند ہونے کی شکایت کی تو اسکول پرنسپل پریزائیڈنگ افسر کی شکایت پر ناراض ہوگئے اور دونوں میں تلخ کلامی شروع ہوگئی جو ہاتھاپائی تک جا پہنچی جس پر پریزائیڈنگ افسر اور پولنگ عملے نے اسکول پرنسپل کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا جس کے باعث حلقہ ایل اے 39 جموں 6 پر پولنگ کا عمل رک گیا جس پر پولیس نے پولنگ عملے اور اسکول پرنسپل کے درمیان صلح کروا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…