ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

ٹوکیو اولمپکس، ویٹ لفٹر طلحہ نے شاندار مقابلہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

datetime 26  جولائی  2021 |

ٹوکیو (این این آئی)کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کوئی میڈل تو نہ جیت سکے تاہم شاندار مقابلے میں تمام پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔طلحہ نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں

170 کلو وزن اْٹھایا لیکن 2 کلو وزن کم اٹھانے پر وہ میڈل سے محروم رہے۔ویٹ لفٹنگ کی67 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلے میں پاکستان کے طلحہ طالب نے اسنیچ کی پہلی باری میں 144 کلوگرام وزن اٹھایا پھر دوسری باری میں 147 کلوگرام وزن اور تیسری باری میں 150 کلوگرام وزن اٹھایا جس کے ساتھ ہی وہ اسنیچ کیٹیگری میں دوسرے نمبرآگئے۔کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں طلحہ طالب دوسری باری میں 166 وزن اٹھایا اور وہ پہلی باری میں 166 کلو وزن اٹھانے میں کامیاب نہ ہوسکے تھے۔طلحہ طالب کا مقابلے میں پانچواں نمبررہا ،وہ اسنیچ میں دوسرے نمبرپررہے تھے۔کلین اینڈ جرک میں طلحہ طالب 320 کلوگرام وزن اٹھاکرپانچویں نمبر آئے یوں وہ 2 کلو گرام وزن کی کمی سے میڈل سے محروم رہے،اس مقابلے میں چین نے 67 کلوگرام کیٹیگری میں نیا اولمپکس ریکارڈ بنایا اور چین کے چِن لیون نے 332 کلو وزن اٹھاکرگولڈ میڈل جیت لیا۔کولمبیا کے مسکیرا لوزانو نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ اٹلی کے زینی مِرکو کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔کورین ویٹ لفٹر 321 کلوگرام وزن اٹھا کر چوتھے نمبرآگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…