جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا اے ایس آئی کیلئے منعقدہ مقابلے کے تحریری امتحان کے نتائج جاری

datetime 25  جولائی  2021 |

کوہاٹ(این این آئی) پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)کی کل 511 آسامیوں پر براہ راست بھرتی کے لئے منعقدہ مقابلے کے تحریری امتحان میں صوبہ بھر سے 9418 سے زائد اْمیدواروں میں سے 1043 اْمیدواروں نے

کامیابی حاصل کرلی جبکہ امتحان میں نقل اور ناجائز ذرائع استعمال کرنے والے 16 اْمیدواروں کے پرچے منسوخ کئے گئے۔کمیشن کی ویب سائٹ پر عیدالاضحی سے قبل جاری مقابلے کے تحریری امتحان کے نتائج کے مطابق محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) کی420 ریگولر اورٹریفک وارڈن کی 91 آسامیوں پربھرتی کے لئے صوبہ بھر سے 9418 سے زائد اْمیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی تھی جن میں 1043 نے مقابلے کا امتحان کوالیفائی کرلیا۔یادرہے کہ پبلک سروس کمیشن خیبرپختون خوانے اپریل 2018 میں اے ایس آئی کی 420 آسامیوں پربراہ راست بھرتی کے لئے اشتہارشائع کیا تھاجبکہ جون 2019 میں ایک اور اشتہاردیا تھاجس کے مطابق پشاور میںٹریفک وارڈن سسٹم کے لئے اے ایس آئی کی خواتین کے لئے مختص11 جبکہ اقلیتی اْمیدواروں کی 3 آسامیوں اور محکمہ پولیس میں ملازمت کرنے والے مرد خواتین اہلکاروں کی 77 آسامیوں سمیت کل 91آسامیوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعدادمیں خواہش مند مردوخواتین اْمیدواروں نے درخواستیں دی تھیں تاہم فزیکل ٹیسٹ اور انٹری سکریننگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد مقابلے کے تحریری امتحان کے لئے 9418 سے زائد اْمیدوار میدان میں رہ گئے تھے۔صوبہ بھر میں پولیس اے ایس آئی ریگولر کی کل 420 آسامیوں میںپشاور ہیڈکوارٹر کی 32 ‘ مردان ریجن کی 104 ‘ مالاکنڈ ریجن کی سب سے زیادہ 154 ‘ ہزارہ ریجن کی 75 ‘ ڈیرہ اسماعیل خان کی 27 ‘ بنوں ریجن کی 16 اور سب سے کم کوہاٹ ریجن کی 12 پوسٹیں شامل ہیں۔ تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے اْمیدواروں سے کاغذات طلب کرلئے گئے ہیں جس کے بعد میرٹ میں آنے والے کامیاب اْمیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلالیا جائے گا۔ کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری ایک الگ اعلامیہ کے مطابق مختلف امتحانی مراکز میں منعقدہ تحریری امتحان میں نقل کرتے ہوئے اور موبائل فون سمیت ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے 16 اْمیدواروں کے پرچے منسوخ کئے گئے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…