جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ملک کے وہ 5اضلاع جہاں آج سے گھر گھر کورونا ویکسین لگائی جائیگی ، ٹیمیں تشکیل

datetime 25  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی)پنجاب کے پانچ اضلاع میں آج 26 جولائی سے گھر گھرکورونا ویکسینیشن کے لئے محکمہ صحت نے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔زرائع کے مطابق پنجاب کی پانچ اضلاع لاہور،

فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن کے لئے آج 26 جولائی سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لئے محکمہ صحت نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کو 14اگست تک 18سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی کو ویکسیئن لگانے کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ راو لپنڈی کے لئے 70فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر ہے۔ حکومت نے لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن اورایس او پیز پر عمل ہے۔اس لئے این سی او سی کے دیئے گئے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کیا جائے گا۔ جس کے لئے گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسیئن لگوانے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل بھی جاری رکھیں۔معلوم ہوا ہے کہ اگلے مرحلہ میں سرگودھا سمیت پنجاب کے پندرہ اضلاع کو شامل کر کے گھر گھر ویکسینیشں مہم کو وسیع کیا جائے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…