پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

آدھا مربع کلومیٹر والے ویٹی کن کی دنیا بھر میں 5 ہزار جائیدادیں ہونے کا انکشاف

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویٹی کن (این این آئی)دنیا کے چھوٹے ترین ممالک میں سے ایک اور رقبے کے لحاظ سے آدھے مربع کلومیٹر کے ویٹیکن کی دنیا بھر میں 5 ہزار جائیدادیں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ ویٹیکن کی اتنی گہری معلومات منظر عام پر آئی ہیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ویٹیکن کی مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد جائیدادیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ صرف اٹلی میں اس کی 4051 جائیدادیں ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں جائیدادوں کی تعداد 1120 ہے۔ اس میں واضح کیا گیا کہ یہ جائیدادیں ویٹیکن کے دنیا بھر میں موجود سفارتخانوں سے علیحدہ ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اٹلی میں موجود اس کی جائیداوں میں 14 فیصد کو مارکیٹ ریٹ پر کرائے پر دیا گیا ہے اور اس کی 40 فیصد جائیدادیں انسٹیٹیوشنل عمارتیں ہیں جن میں اسکول اور اسپتال وغیرہ ہیں جبکہ دیگر جائیدادیں چرچ میں کام کرنے والوں کو کم کرائے پر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ویٹیکن نے 2014 میں لندن کے ساؤتھ کینسنگٹن میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خریدی گئی تھی جس میں اسے بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…