جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

چمپانزیوں کا اپنے سے طاقتور گوریلا پر حملے کا پہلا واقعہ ریکارڈ

datetime 25  جولائی  2021 |

گبون(این این آئی) انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ کھلے جنگل میں چمپانزیوں نے اپنے سے طاقتور گوریلا پر حملہ کیا اور یہ لڑائی بہت دیر تک جاری رہی۔ اس حملے کو ہم جان لیوا بھی قرار دے سکتے ہیں۔لائپزگ جرمنی میں میکس پلانک مرکز برائے ارتقائی بشریات اور

اوسنابرؤک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ ابتدائی مشاہدہ کیا ہے کہ شاید یہ غذائی قلت یا پھر بارانی جنگل کی کمی اور موسمیاتی قلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ افریقی شہر گبون کے لوانگو نیشنل پارک میں پیش آیا ہے۔2005 سے یہاں بڑی تعداد میں چمپانزیوں کو تحفظ حاصل ہے جن کی تعداد 45 کے قریب ہے۔ میکس پلانک کے ماہرِ حیاتیات ٹوبیاس ڈریشنرچمپانزیوں کی روزمرہ زندگی، برتاؤ، شکار کی عادات اور آلات کے استعمال پرتحقیق کررہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جنگل میں چمپانزیوں کو گوریلاؤں کے ساتھ ملکر کھیلتے اور وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔اسی طرح دنیا بھر میں گوریلا اور چمپانزیوں کے درمیان لڑائی کبھی نہیں دیکھی گئی تھی لیکن اب یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ پہلی لڑائی 2019 میں دیکھی گئی۔ پہلے ماہرین نے چمپانزیوں کی چیخیں سنیں اور اسے کے بعد وہ گوریلاؤں کی طرح سینہ کوبی کرنے لگے۔ ان چمپانزیوں نے پانچ گوریلاؤں پر حملہ کردیا۔اس طرح دو جھڑپیں ہوئیں جو 52 اور 79 منٹ جاری رہیں۔ اس لڑائی میں دوسلوربیک نر اورکئی مادہ گوریلا اپنے بچوں کو بچارہی تھیں کہ چمپانزیوں نے گوریلا کیدو بچے پکڑے اور اور انہیں مارڈالا۔ماہرین کیمطابق گبون کے اس کے پارک میں ہاتھی بھی ساتھ رہتے ہیں۔ شاید غذائی قلت اور جگہوں کی کمی کی وجہ سے پارک میں دباؤ اور مسابقت پیدا ہوگئی ہے جس کی بنا پر جاندار ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔ لیکن ماہرین اس پر مزید پہلوؤں سے بھی غورکررہے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…