جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اگر انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے،(ن)لیگی امیدوار اسماعیل گجر کی دھمکی

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ /اسلام آباد (این این آئی)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35 جموں 2گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے دھمکی دی ہے کہ اگر انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پولنگ کے دوران ڈپٹی کمشنرگورنمنٹ ہائی اسکول نمبر2 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچے

جہاں انہوں نے ن لیگ اور مسلم کانفرنس کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا۔پولنگ روم سے نکالنے پر لیگی پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج کیا اور اس دوران ان کی ڈپٹی کمشنر سے تلخ کلامی بھی ہوئی، جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔بعد ازاں ن لیگ کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر بھی پولنگ اسٹیشن پہنچے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے میرا انتخابی کیمپ اکھاڑا گیا،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگرپرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے، ڈپٹی کمشنر نے میرے پولنگ ایجنٹ باہر نکالے اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔اسماعیل گجرنے کہا کہ انتظامیہ نے بات نہ سْنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے، پولیس بھی موجود تھی تاہم کسی نے کیمپ اْکھاڑنے والوں کو نہیں روکا۔بعد میں اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ انتظامیہ سے مخاطب تھے، اْدھر کشمیریوں کو بھارت والے مارتے ہیں، اِدھر یہ ہمارے کیمپ اْکھاڑ کر پھینک دیتے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ نواز شریف کے بیانات کو انڈیا نے عالمی عدالت میں کلبھوشن کے حق میں ثبوت کے طور پر پیش کیا،پلان کے تحت اپنے امیدوارسے بھارت سے مدد مانگنے کابیان دلوایا گیا،انڈیا کو 1اور موقع فراہم کیا گیا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کو ایک جیسا دکھائے،یہ سب مودی نواز محب پلان کا حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…