منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ ، ڈیبٹ اور ویزا کارڈ کو ہیک کر نے وا لا ملزم گرفتار ، دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان رینجرز (سندھ)کی ٹیکنیکل ٹیم اورایف آئی اے کے سائبرکرائم وِنگ نے کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی مدد سے بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور ویزا کارڈ کو ہیک کر کے پیسے چْرانے میں ملوث انتہائی مطلو ب ملزم محمد آصف مغل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے زیر

استعمال کمپیوٹر بھی بر آمد کر لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشا ف کیا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر ہے اور مختلف ملکوں کے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ ہیک کرنے کی مہارت رکھتا ہے۔ ملزم Jshop ویب سائٹ سے کارڈ خریدتا تھا اس کے بعد ڈی ایچ گیٹ یاعلی ایکسپریس سے سامان کی خریداری کرتا تھا۔ پہلے ملزم اسکائیپ پر سیلر سے بات کر کے اس کو رضا مندکرنے کے بعد 40 فیصد تک کمیشن دیکر 60 فیصد کی اْن سے آن لائن خریداری کرلیتاتھا۔ ملزم نے 2018 سے مختلف کال سینٹرز سے 2 ہزار سے 5 ہزارروپے تک میں بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹاخریدنا شروع کیا اور اپنے بنائے گئے کال سینٹر سے کسٹمرز کو کال کر کے بتا تا تھا کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور کال سینٹر سے لی گئی معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کر کے ان سے ایک او ٹی پی جنریٹ کرواتا تھا اس طرح ملزم کسٹمر زسے او ٹی پی کوڈ لینے کے بعد ان کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیتا تھا۔ ملزم 2012 سے اس کام میں سرگرم ہے اورمختلف بینکوں

کے اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز کو ہیک کر کے عوام الناس کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے۔ ملزم 2014 سے 2016 تک متعدد بار ملائیشیا بھی جاتا رہا ہے۔گرفتار ملزم کومزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔بعد ازاں گرفتار ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے حوالے کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…