جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

صوبائی حکومت کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

datetime 25  جولائی  2021 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام انتخابات سے قبل ہی سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے

اور یہ سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر ہوں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں مردم شماری پر اعتراضات ہیں جس کے ثبوت سی سی آئی میں پیش کیے ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے بحث کرانے کے لیے بھی خط لکھا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے تاہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایسے کرائیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔ نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات کا میڈیا پر سنا ہے جبکہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہو رہے ہیں تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کو چاہیے کہ حزب اختلاف کو متحد کریں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…