جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

آزاد کشمیر انتخابات, پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا الزام لگا دیا

datetime 25  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم دھاندلی ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران

دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرا دی ہیں۔انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جبکہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے لیکن فوارہ چوک پر موجود تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ دھاندلی کا شور مچانے والے آج سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…