پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

آپ کا فون ہر طرح سے آپ کی جاسوسی کررہا ہے، ایڈورڈ اسنوڈن کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سی آئی اے کے سابق اہلکار اور خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے والے جلا وطن امریکی صحافی ایڈورڈ اسنوڈن نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو ہیکرز سے کوئی بھی فون محفوظ نہیں ہے۔ایڈورڈ اسنوڈن نے پیگاسس پراجیکٹ کے حوالے سے اخبار دی گارجین کو دیے گئے انٹرویو میں

این ایس او گروپ کے بارے میں انکشافات کے تناظر میں خبردار کیا کہ حکومتوں کو بین الاقوامی اسپائی ویئر تجارت پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنی چاہیے یا ایسی دنیا کو قبول کرلینا چاہیے جس میں کوئی بھی موبائل فون ریاستی سرپرستی میں ہیکرز سے محفوظ نہیں ہے۔ایڈورڈ نے کہا کہ آپ کا فون ہر طرح سے آپ کی جاسوسی کررہا ہے، بظاہر آپ کا فون آپ خود استعمال کررہے ہیں تاہم اس پر پہلے ہی بذریعہ ہیکنگ کسی اور کا کنٹرول ہے۔ایڈورڈ اسنوڈن نے آئی فون کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آئی فون کی بات کریں تو دنیا بھر کے تمام فونز میں ایک ہی سافٹ ویئر موجود ہوتا ہے، اگر وہ ایک آئی فون ہیک کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں تو بے شک وہ تمام آئی فونز کو ہیک کرسکتے ہیں اور وہ یہ کررہے ہیں جس سے لوگوں کا ڈیٹا بیچا جارہا ہے۔ اسنوڈن نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ملک میں رہ رہے ہیں یا کونسی زبان بول رہے ہیں، ہم سب کے ساتھ یہ ہورہا ہے، ہم لوگوں کو اسے ہر حال میں روکنے کی ضرورت ہے، اگر ہم نے ٹیکنالوجی کی اس فروخت کو نہ روکا تو ابھی صرف 50 ہزار لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں، یہ تعداد 50 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر اس مسئلے کا حل نہیں نکال سکتا، اس مسئلے پر اس وقت تک قابو نہیں پایا جاسکتا جب تک ہم ان کا کھیل تبدیل نہ کردیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…