عمان (آن لائن) ایمریٹس ایئرلائن نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے گذشتہ 14 دنوں میں جن مسافروں نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے
راستے سے سفر کیا ہے، انہیں کسی بھی دوسرے مقام سے متحدہ عرب امارات کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔انڈیا سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع دنیا بھر میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے سبب کی گئی ہیں۔متحدہ عرب امارات کے شہری، وہاں کا گولڈن ویزا رکھنے والے اور سفارتی مشنوں کے ارکان کو کووڈ 19 پروٹوکولز کے ساتھ اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا اور انہیں سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’ہمارے رابطہ دفاتر میں غیر متوقع طور بہت بڑی تعداد میں فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ اگر ا?پ کی کال اگلے 48 گھنٹے میں سفر کرنے سے متعلق نہیں ہے تو براہِ کرم بعد میں کال کیجیے۔‘دوسری جانب اتحاد ایئر لائن نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ انڈیا سے ا?نے والی پروازیں 31 جولائی تک معطل رہیں گی۔ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اتحاد ایئر لائن نے کہا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق انڈیا سے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں کے لیے اور اتحاد کی پروازوں پر 31 جولائی تک مکمل بندش عائد رہے گی۔ ایمریٹس ایئرلائن نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔