جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

طالبان نے امریکی فوج کے مترجم کا سرقلم کردیا

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) طالبان نے امریکی فوج کیلئے مترجم کا کام سرانجام دینے والے افغان شہری کا سرقلم کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ 12 مئی کو پیش آیا ،

افغان شہری سہیل پردیس جو امریکی فوج کے مترجم کے طور پر کام کرتا تھا، عید کی چھٹیوں کے موقع پر اپنی بہن کو لینے گھر جارہا تھا کہ راستے میں طالبان نے گاڑی روک کر سر قلم کردیا۔مقامی افراد کے مطابق طالبان نے سہیل پردیس کی گاڑی کو روکا تاہم اس نے گاڑی کی رفتار تیز کردی جس پر طالبان نے گاڑی پر فائرنگ کی اس کے بعد سہیل کو گاڑی سے باہر نکال کر سر قلم کردیا۔ دوسری جانب سہیل کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس کو طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ تم امریکی جاسوس ہو، ہم تمہیں اور تمہاری فیملی کو جان سے ماردیں گے۔سہیل پردیسی کے قتل کے بعد امریکی فورسز کیلئے مترجم کا کام کرنیوالے تمام افراد خوف کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ طالبان انہیں بھی جان سے ماردیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…