پی ٹی آئی حکومت صرف سوشل میڈیا کی حکومت ہے

24  جولائی  2021

نارووال( این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر انتخابات میں کسی کو ڈاکہ نہیںڈالنے دے گی، عمران نیازی کی حکومت نے غریب عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے ، اس نااہل اور نالائق حکومت سے قوم کی جلد جان چھوٹ جائے گی ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر عمران نیازی

نے 5 اگست کوجو سرنڈرکیا ہے عوام اسے معاف نہیں کریں گے ،عمران خان نے کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی آواز نہیں اٹھائی ،پی ٹی آئی حکومت صرف سوشل میڈیا کی حکومت ہے ،عمران نیازی کی حکومت نے نااہلی کی وجہ سے ریکارڈ بیرونی قرض لئے ،یہ قرض ملکی تعمیر و ترقی پر نہیں بلکہ عمران نیازی کی نااہلی چھپانے پر خرچ کئے گئے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی توجہ صرف اپوزیشن کی کردار کشی پر ہے ،منفی سوچ والی حکومت ملک میں بیگاڑتو پیدا کر سکتی ہے بہتری نہیں لا سکتی ،پی ٹی آئی حکومت نے آٹا چینی ادویات پٹرول مافیا کو نوازا ہے ، اسلامی دنیا میں کوئی کرکٹ نہیں کھیلتا ،عرب ممالک میں تو فٹ بال کھیلتے ہیں ،عمران خان کو عرب ممالک میں کوئی نہیں جانتا ۔ انہوں نے کہاک ہ حکومتی مسخرے ملک میں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے پھر رہے ہیں ،عمران نیازی نے ایمانداری کا لیبل لگا کر ملک پر ڈاکے ڈالے ہیں ،ملک بھر میں لا ء اینڈ آڈر بریک ڈاؤن کر چکا ہے ،ملک میں خواتین پر مظالم ڈھائے جانے رہے ہیں ،حکومت خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرے تاکہ خواتین اپنے آپ کو محفوظ سمجھ سکیں۔انہوںنے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے، ملک و قوم کے مسائل ،بحرانوں اور مشکلات کو مسلم لیگ (ن)ہی ختم کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…